4 اپریل 2013 - 19:30

پاکستان کے قبائیلی علاقے خیبر ایجنسی کے وادی تیرہ میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 14 شدت پسند ہلاک ہو گئے جبکہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار بھی جانبحق ہوگئے۔

ابنا: پاکستانی ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقہ وادی تیرہ میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں  14 شدت پسند مارے گئے جب کہ کارروائی میں سیکیورٹی فورسز کے  4اہلکار جانبحق اور 5 زخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲